Football Rules and Fouls & Misconduct in Urdu

Football Rules: Fouls in football in Urdu

Football Rules – Fouls in football: If you are trying to learn football, you must know the rules and fouls in the game of football. In fact, understanding fouls & misconduct and the punishment caused by these acts will help you improve your game. So let’s learn what acts can be considered fouls and misconduct during, before, or even after the game.

فٹ بال میں، کھلاڑیوں کی جانب سے ھونے والی نامناسب حرکتیں جن سے میچ پر اثر پڑسکتا کو فاؤل اور بدانتظامی کے زمرے میں رکھا جاتا ہے اور ان حرکتوں کو روکنے اور نمٹنے کے لئے باقاعدہ ایک قانون ممجود ہے. جن میں ایفری کی جانب سے جرمانہ بھی عا ئد کیا جا سکتا ہے

کھیل کے دوران اگر کوئی کھلاڑی کوئی غیر منصفانہ حرکت یا عمل کرتا ہے تو اسے فاول سمجھا جاتا ہے اور اگر ریفری یہ سمجھتا ہے کے واقعی فاول ہوا ہے تو وہ سزا کے طور پر مخالف ٹیم کو فری کک (ممکنہ طور پر پنالٹی کِک) دے سکتا ہے۔

Fouls in football – What is Foul? فاؤل کیا ہے؟

فٹبال کے قانون کے آرٹیکل بارہ میں ان تمام کاموں کی تفصیل موجود ہے جو فاؤل کے زمرے میں آتے ہیں. ذیادہ تر کیسز میں فاؤل جارحانہ جسمانی کھیل یہ غلط طریقے سے بال ہینڈل کرنے کی وجہ سے ہوتے ہیں. خلاف ورزی کی مختلف درجہ بندیاں کی گئ ہیں. مزید یہ کہ کوئی حرکت اس وقت تک فاؤل تصور نہی کی جا تی جب تک کہ وہ درج ذیل تمام شرائط پر پوری نہی اترتی.

شرط نمبر ایک: فاؤل کا عمل اصل کھلاڑی سے سرزد ہوا ہو نہ کے متبادل کھلاڑی سے.
شرط نمبر دو: فاؤل کا عمل کھیل کے میدان میں ہوا ہو-
شرط نمبر تین: فاؤل کا عمل اس وقت ہوا ہو جب گیند کھیل میں ہویعنی کھیل جاری ہو.
شرط نمبر چار:یہ عمل کسی مخالف کھلاڑی کے خلاف کیا گیا ہو.

اگر کوئی کھلاڑی غلطی سے جان کر اپنے ہی کسی ساتھی یا ریفری سے ٹکرا جا ۓ تو یہ فاؤل کے زمرے میں نہیں آتا بلکہ مس کنڈکٹ یا بدتمیزی تصور کیل جاتا ہے

Misconduct & Fouls in football – What is Misconduct? – مس کنڈکٹ کیا ہے؟

مسکنڈکٹ کسی کھلاڑی کی جانب سے ایک ایسا عمل ہوتا ہے جسے ریفری بدانتظامی یا بدتمیزی تصور کرتا ہے.

مسکنڈکٹ میں ایسے کام شامل ہوتے ہیں جو اضافی طور پر فاؤل سمجھے جاتے ہیں۔ فاؤل کے برعکس، مسکنڈکٹ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، جیسے کہ جب گیم رکا ہوا ہے، ہاف ٹائم کے دوران اور کھیل سے پہلے اور بعد میں. سب سے اہم بات یہ ہے کہ کھلاڑیوں اور ان کے متبادل کھلاڑیوں دونوں کو ہی مسکنڈکٹ کی سزا ہو سکتی ہے۔
اس لۓ یہ انتہائ ضروری ہے کہ مسکنڈکٹ سے ہر صورت بچا جاۓ

What does it mean when referee shows yellow card or red card? جب ریفری پیلا کارڈ یا سرخ کارڈ دکھاتا ہے تو اس کا کیا مطلب ہے؟

مسکنڈکٹ کی صورت میں ریفری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مسکنڈکٹ کے مرتکب کھلاڑی کو پیلا یا سرخ کارڈ دکھا سکتا ہے.

ریفری کی جانب سے پیلا کارڑ دکھاۓ جانے کا مطلب ہے کے کھلاڑی کو وارننگ دی جا رہی ہے-

ریفری کی جانب سے سرخ کارڑ دکھاۓ جانے کا مطلب ہے کے کھلاڑی کو سزا کے طور پر گراؤنڈ سے باہر بھیجا جا رہا ہے-

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ مسکنڈکٹ کی سزا صرف کھلاڑی کو نہیں ملتی بلکہ پوری ٹیم کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے کیوں کہ آگے کا کھیل ٹیم کو ایک کھلاڑی کی کمی کے ساتھ ہی کھیلنا پڑتا ہے-

ان سخت قوانین کو لاگو کرنے کے لۓ ریفریز کو کافی اختیارات دیۓ گۓ ہیں- خاص طور پر کھلاڑی کو گراؤنڈ سے باہر بھیجنے کا قانون مسکنڈکٹ کے واقعات میں کافی مددگار ثابت ہوا ہے

Hope you have clearly understood the football rules and Fouls & Misconduct in Urdu. If you want us to give you proper definition and explanation of some difficult terms or words in Urdu, please mention in the comment box below.

Discover

13 Major Rules of Football in Urdu

Amazing History of Football Games in Urdu

Read More in Sports Category


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *